شامی جنگ کیلئے بھرتی افغان بچوں کی ایران میں تدفین کردی گئی

ہفتہ 23 اپریل 2016 12:16

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) یران میں افغان ملیشیا فاطمیون کے 20 جنگجووٴں کی آخری رسومات ادا کی گئیں جو شام میں لڑائیوں کے دوران مارے گئے تھے۔ ہلاک شدگان میں 4 کم عمر بچے بھی ہیں جن کی عمریں 16 اور 17 برس کے درمیان ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اپنی سرزمین پر موجود افغان پناہ گزینوں کو مالی رقم اور انہیں اور ان کے گھر والوں کو قیام کا پرمٹ دینے کا لالچ دے کر بھرتی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح ان کی غربت اور تنگی کے معاشی حالات کا استحصال کرکے انہیں بشار الاسد کی حکومت بچانے کے لیے شام میں لڑائی میں جھونک دیا جاتا ہے۔انسانی حقوق کا دفاع کرنے والی بین الاقوامی تنظیم "ہیومن رائٹس واچ" نے جنوری میں اپنی ایک رپورٹ میں ایسی شہادتیں جمع کی تھیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے نومبر 2013 سے اب تک ایران میں کم از کم ہزاروں افغان پناہ گزینوں کو بھرتی کیا جن میں بعض جبری بھرتیاں بھی تھیں۔

متعلقہ عنوان :