حکومتی قتل وغارت گری روکنے تک آئندہ کسی مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے

شامی اپوزیشن جنوابات چیت ادھوری چھوڑکروطن واپس چلے گئے

ہفتہ 23 اپریل 2016 12:16

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) شامی اپوزیشن کا وفدمذاکرات ادھورے چھوڑکراحتجاجاً جنیوا سے وطن واپس چلے گئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے سینئر مذاکرات کار محمد علوش نے جنیوا سے روانگی سے قبل بتایا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز سے پہلے قتل و غارت گری کو روکے۔

(جاری ہے)

علوش نے جو اپوزیشن کی جماعت جیش الاسلام کی نمائندگی کررہے ہیں کہا کہ جب تک حکومت قتل و غارت گری کو نہ روک دے اور ہزاروں قیدیوں کو رہا نہ کردے اس وقت تک جنیوا میں امن بات چیت دوبارہ شروع نہیں ہوسکتی۔

علوش نے شامی حکومت کے مذاکرات کار بشار الجعفری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ قومی وحدت کی ایک حقیقی حکومت چاہتے ہیں تو ان پر لازم ہے کہ پہلے جیلوں سے دس ہزار خواتین اور درجنوں ہزار مرد قیدیوں کو رہا کریں۔

متعلقہ عنوان :