ترکی ہماری سرحدی حدودکی خلاف ورزی کررہا ہے،یونانی وزیراعظم

ہفتہ 23 اپریل 2016 12:16

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس نے الزام عائدکیا ہے کہ ترکی کی جانب سے نئے نئے مطالبات بحیرہ ایجئین میں نیٹو بحری مشن کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بحیرہء ایجیئن میں جرائم پیشہ گروہوں کی سرکوبی کے لیے نیٹو کو ہر علاقے تک رسائی دی جانا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ بدقسمتی سے ترکی کی جانب سے یک طرفہ مطالبات اور کارروائیوں کی وجہ سے رکاوٹیں واضح ہیں۔ ترکی کی یک طرفہ کارروائیوں کی وجہ سے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی بھی ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :