دبئی پولیس نے َکراس سیفلی َ کے نام سے روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا

ہفتہ 23 اپریل 2016 11:49

دبئی پولیس نے َکراس سیفلی َ کے نام سے روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل 2016ء) ٹریفک ڈپارٹمنٹ آف دبئی نے حکومتی سطح پر کراس سیفلی کے نام سے ایک مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ کر نل جمال البنال نے اس مہم کا آغاز العرابی سنٹر سے سینئیر پولیس آ فیشل کے ساتھ مل کر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کے اس مہم کا مقصد بڑھتے ہوئے حادثات پر قابو پانا ہے۔ اور شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنانا ہے۔

اور اس طرح کی مہم کئی دوسری جگہوں پر بھی شروع کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے تین مہنیوں کی آگاہی مہم کے دوران لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے خاص طور پر ہٹ اینڈ رن کیسس میں۔پچھلے سال کے ٹریفک حادثات کے بارے میں کرنل البنال نے بتایا کے کُل 46لوگ مختلف حادثات میں مارے گئے تھے۔ جبکہ 2013 میں ٹریفک حادثات میں مارے جانے افراد کی تعداد 39 تھی۔اس مہم کے دوران محکمہ پولیس نے شہریوں میں پوسٹرز بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کے وہ بھی روڈکراس کرنے سے پہلے اطراف میں دیکھ کر اطمنان کر لیں تاکہ کسی ناگہانی صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔