گوئٹے مالا کے بیلازی کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر 3 ہزار فوجی تعینات

ہفتہ 23 اپریل 2016 11:36

گوئٹے مالا سٹی ۔ 23 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) گوئٹے مالا نے ہمسایہ ملک بیلازی کے ساتھ جاری سرحدی کشیدگی کے پیش نظربیلازی کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر 3 ہزار فوجی تعینات کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے گوئٹے مالا کے وزیر دفاع ولیم منسیلا نے کہا کہ فوجیوں کی تعیناتی جنگ کی تیاری نہیں بلکہ ایک حفاظتی قدم ہے۔ دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ نے2وسطی امریکی ممالک کے مابین اچانک پیدا ہونے والی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔