بانکی مون کا جنوبی سوڈان کے باغی رہنما رائک ماچر پر جوبہ پہنچ کر عبوری حکومت میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر زور

ہفتہ 23 اپریل 2016 11:36

اقوام متحدہ۔ 23 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ کے جنرل سیکٹری بانکی مون نے جنوبی سوڈان کے باغی رہنما رائک ماچر پر روز دیا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے دارلحکومت جوبہ پہنچ کر عبوری حکومت میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بانکی مون نے کہا کہ اگر رائک ماچر یہ کام غیر مشروط طور پر کریں گے تو اس سے جنوبی سوڈان میں جاری امن عمل کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے گا۔