وزیر اعلیٰ سندھ کاشہداء کا معاوضہ 20لاکھ روپے سے بڑھاکر60لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ

جمعہ 22 اپریل 2016 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہداء کا معاوضہ 20لاکھ روپے سے بڑھاکر60لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی مگرہماری یہ پوری کوشش ہے ہم اپنے بہادر پولیس اہلکاروں جوکہ اپنے ملک اور عوام کیلئے جام شہادت نوش کرتے ہیں کے ورثاء کی زیادہ سے زیادہ مالی مدد کر سکیں۔

انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیس کی بھرتیوں اور معاوضہ سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کہی۔اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو و دیگر نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس اہلکار جوکہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوجاتے ہیں کے ورثاء کو دیا جانے20لاکھ روپے کا معمولی معاوضہ ناکافی ہے، لہذاہ میں نے 20لاکھ روپے کو بڑھاکر 60لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کو ہدایت کی کہ وہ اس مقصد کیلئے سمری بھیجیں۔ آئی جی پولیس سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا شہداء کے ورثاء کیلئے مالی معاوضہ میں اضافہ سے پولیس فورس کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی ہوگی۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کا ذاتی طور پر سپورٹ کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری وہ سمری موو کرینگے۔

متعلقہ عنوان :