کاسا ون توانائی منصوبے کا سنگ بنیاد11 مئی کو تاجکستان میں رکھاجائیگا‘ وزارت پانی وبجلی

کاساون ہائیڈل پاورمنصوبے سے موسم گرما میں مئی سے ستمبر تک 5 ماہ کے لیے 13 سو میگا واٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی

جمعہ 22 اپریل 2016 22:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) کاسا ون توانائی منصوبے کا سنگ بنیاد11 مئی کو تاجکستان میں رکھاجائے گا،کاساون ہائیڈل پاورمنصوبے سے موسم گرما میں مئی سے ستمبر تک 5 ماہ کے لیے 13 سو میگا واٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

وزارت پانی وبجلی کے مطابق توانائی کی منتقلی کے لیے ٹرانسمیشن لائن کرغزستان، تاجکستان اور افغانستان کے راستے پشاور تک بچھائی جائے گی۔ٹرانسمیشن لائن کی کل لمبائی 750کلو میٹر ہو گی۔منصوبے میں کنورٹرز کی تعداد 3 سے کم کرکے 2 کر دی گئی ہے جن کی خریداری اور تعمیر کے لیے 2ماہ میں ٹینڈرز جاری کیے جائیں گے۔کنورٹرز کی تعداد میں کمی کی وجہ سے پراجیکٹ کی دوبارہ بڈنگ اور ڈیزائننگ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :