وزیراعظم نے ایک ماہ میں تیسری مرتبہ قوم سے خطا ب کیا

جمعہ 22 اپریل 2016 22:25

وزیراعظم نے ایک ماہ میں تیسری مرتبہ قوم سے خطا ب کیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے ایک ماہ میں تین بار قوم سے خطاب کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اپنے اس دور حکومت میں ایک ہی ماہ میں تین بار خطاب کر چکے ہیں ،پہلا خطاب انہوں نے 27مارچ اقبال ٹاؤن کے گلشن اقبال پار ک میں خود کش دھماکے کے بعد کیا جس انہوں نے دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

پانامالیکس نے ملک میں بھونچال سی صورتحال پیدا کر دی جس میں ملک کے بڑے سیاستدانوں سمیت بزنس ٹائیکون کے نام پر آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا جس کے بعد وزیراعظم نے دوسری بار پانچ اپریل کو قوم سے خطاب کیا اور اپنے کاروبار سے متعلق تفصیلات سے آ گاہ کیا ،پانامالیکس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سخت رد عمل کے باعث حکومت کو کئی مشکلات کا سامنارہاجس میں سب سے بڑی مشکل تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل رہی ،حکومت نے کئی ججز سے رابطہ بھی کیا لیکن اکثر ججز نے سربراہی سے معذرت کرلی اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے جمعہ کوقوم سے تیسرا خطاب کیا جس میں انہوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :