Live Updates

تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کو مایوس کن قرار دیدیا

تیسری مرتبہ بھی سیاسی مرثیہ گوئی سے عوام کو بہلانے کی کوشش کی گئی، وزیر اعظم عمران خان فوبیا کا بری طرح شکار ہیں ، نعیم الحق

جمعہ 22 اپریل 2016 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم کا خطاب انتہائی مایوس کن تھا،وزیر اعظم نے پہلے کی طرح تیسری مرتبہ بھی سیاسی مرثیہ گوئی سے عوام کو بہلانے کی کوشش کی،الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر موجود گوشوارے میں وزیر اعظم کے ان اثاثوں کا ذکر بھی نہیں ملتا جو پانامہ لیکس سے سامنے آئے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا خطاب مایوس کن تھا، تیسری بار بھی سیاسی مرثیہ گوئی سے عوام کو بہلانے کی کوشش کی گئی، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے بدعنوانی کیخلاف اقدام نے وزیر اعظم کے اعصاب کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان فوبیا کا بری طرح شکار نظر آئے ہیں،وزیر اعظم نے کمیشن کے اختیارات پر کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی،نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نے قوم کو نہیں بتایا کہ چیف جسٹس کیسے اور کتنے عرصے میں شریف خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کر پائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات