پاناما لیکس کو بنیاد بنا کر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ 22 برس پرانے ہیں، وزیر اعظم

جمعہ 22 اپریل 2016 22:10

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کو قوم سے اپنے خطاب کے دوران اس امر کی وضاحت کی ہے کہ پاناما لیکس کو بنیاد بنا کر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ 22 برس پرانے ہیں اور یہ وہی کیس ہیں جن کی پہلے چھان بین 90ء کی دہائی میں کی گئی اور اس کے بعد پرویز مشرف کی غیر آئینی حکومت نے باریک بینی سے ان کی چھان بین کی مگر الله کے فضل و کرم سے بدعنوانی تو دور کی بات ایک پائی کی غیر قانونی ٹرانزیکشن بھی ثابت نہیں کر سکے، کسی قسم کی کرپشن، کمیشن، کک بیکس کا مقدمہ نہیں بنا سکے لیکن اس کے باوجود میں ایک مرتبہ پھر خود کو اور اپنے پورے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کرتا ہوں

متعلقہ عنوان :