غیر اعلانیہ بجلی وسوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہوگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 اپریل 2016 21:38

پیرمحل( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22اپریل۔2016ء) : پیرمحل شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ بجلی وسوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو طویل ترین کر دیا ہے کاروبار زندگی بالکل ٹھپ رات نوبجے سے صبح سات بجے تک سوئی گیس کی بندش سے طلبہ طالبات کی سکولوں میں حاضری کم اساتذہ طلبہ اور ملازمین بغیر ناشتہکیے سکولوں دفاتروں میں جانے پر مجبور سوئی گیس کی گھریلو لوڈشیڈنگ ختم کی جائے مکینوں کی اعلیٰ حکام سے اپیل تفصیل کے مطابق فیسکو کے حکام کی طرف سے مین سپلائی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ مقامی گریڈاسٹیشن سے غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری تھاکہ سوئی گیس کی طرف سے د س گھنٹے کی گیس کی بندش کا سلسلہ شروع ہوگیار ات نوبجے سے صبح سات بجے تک سوئی گیس کی بندش سے طلبہ طالبات اساتذہ طلبہ اور ملازمین بغیر ناشتہکیے سکولوں دفاتروں میں جانے پر مجبور ہے سوئی گیس وبجلی کی بندش سے کاروبار زندگی بالکل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ غریب طبقہ کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں اور وہ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں حالانکہ پیرمحل شہر اور گردونواح میں کوئی بھی کمرشل انڈسٹری موجود نہ ہے جس سے سوئی گیس اور بجلی کی بندش کی ضرورت پڑے،طلبہ والدین اساتذہ سمیت عوامی اور سماجی حلقوں نے سوئی گیس واپڈا کے اعلیٰ حکام سے رات کے وقت بجلی وسوئی گیس کی بندش کو ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :