چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیاء سے محروم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 اپریل 2016 21:36

پاکپتن( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22اپریل۔2016ء):چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری ،دیہاتی قیمتی اشیاء سے محروم۔پہلی واردات میں محلہ شاہد نگر کے رہائشی محمد رفیق کے گھر میں چور رات کو دیوار پھلانگ کر داخل ہو گیا قدموں کی آہٹ سن کر محمد رفیق بھی جاگ پڑا محمد رفیق نے ملزم کو بلب کی روشنی میں شناخت کر لیا چور 35000 مالیتی کا سامان اٹھا کر فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں گاؤں 349/Eb کا رہائشی محمد یٰسین اپنی موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ راستے میں 6 نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر روک کر 37200 مالیتی کی موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لے ہیں۔