ریسکیورز کی ویلفیئر اُن کی ترجیحات میں شامل ہے۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 اپریل 2016 21:36

پاکپتن( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22اپریل۔2016ء): ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہا ہے کہ ریسکیورز کی ویلفیئر اُن کی ترجیحات میں شامل ہے سروس سٹرکچر سمیت دیگر مراعات کا اعلان بہت جلد کیاجائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکپتن کا دورہ کرنے کے دوران کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن محمد ایازاورریجنل ایمرجنسی آفیسر (ساؤتھ)ڈاکٹرسید ظفر شاہ بھی تھے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طاہر محمود ، عبدالقیوم نعیمی نے آفیسرز اور سٹاف کے ہمراہ ان کا بھرپور استقبال کیا ڈاکٹر ارشد ضیاء نے ریسکیو1122آفس میں موجود فلڈ ریلیف سامان کا معائنہ کیا اور فلڈ سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122سٹاف سول سرونٹ کی بجائے پبلک سرونٹ ہیں ان کی ذمہ داریاں عام ملازمین کی نسبت زیادہ ہیں اس لئے انہیں محنت اور جانفشانی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریسکیورز کا سروس سٹرکچر اپنے فائنل مراحل میں ہے جس کی صوبائی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ بہت جلدی وزیرِ اعلی سے منظوری دلوا دیں گے بعد ازاں انہوں نے حضرت خواجہ عزیز مکی اورحضرت بابا فرید گنجشکر کے مزارات پر حاضری دی۔