ڈٰی پی او میانوالی زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کے گھر پہنچ گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 اپریل 2016 21:33

کندیاں( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22اپریل۔2016ء) :ڈٰی پی او میانوالی محمد صادق علی ڈوگرکندیاں میں زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کے گھر پہنچ گئے ۔متاثرہ بچی اور اور اس کے والدین کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی ملزموں کو پکڑ کر کیف کردار تک پہنچائیں گے۔ملزم کتنے بھی با اثر کیوں نہ ہو وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی محمد صادق علی ڈوگر کندیاں کے محلہ نیازی سٹریٹ میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی 12 سالہ بچی کے گھر گئے اور بچی کی عیادت کی اس موقع پر انھوں نے بچی کے والد محمد رفیق ،کو یقین دلایا کہ پولیس ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر کے انصاف کے جملہ تقاضے پورے کرے گی ۔

اس افسوس ناک اور دل ہلا دینے والے واقعہ کی پولیس بھی شدید مذمت کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ آپ کی نہیں میری بھی بیٹی ہے انشاء اللہ اس کی آنکھ میں آنے والے آنسو ایک باپ کی حیثیت سے پونچھنے آیا ہوں ۔اس موقع پر انھوں نے پولیس کی طرف سے متاثرہ بچی کے والد کو مالی امداد بھی دی بعد ازاں ڈی پی او میانوالی نے موقعہ ملاحظہ بھی کیا ۔اس موقع پر متاثرہ بچی کے والد محمد رفیق نے ڈی پی او میانوالی کا شکریہ ادا کیا ۔

کندیاں چشمہ پریس کلب کے عہدیداران و ممبران بھی موقع پر موجود تھے ۔ڈی پی میانوالی نے کندیاں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کندیاں چشمہ پریس کلب کے تمام صحافیوں کی اس واقعہ کو مثبت انداز میں اجاگر کر نے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ میڈیا کے تعاون سے پولیس ہمیشہ جرائم کے خلاف ہمیشہ بر سر پیکار رہے گی ۔

انھوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔جو بھی مجرم ثابت ہوا اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نپٹا جائے گا ۔عوام کی طرف سے شہر میں لکی کمیٹی کی آڑ میں سادہ لوح عوام کو لوٹ کر دندناتے پھرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی اپیل پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کندیاں کو حکم دیا کہ لکی کمیٹی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کیا جائے اور شہر میں سنوکر اور بلیئرڈ کلبوں کے اوقات کار مقرر کر کے سنوکر مالکان کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ سنوکر پر جوئے کی شکائت موصول ہوئی تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی پپلاں فرخ سہیل سندھو،اور ایس ایچ او کندیاں ملک محمد نواز ظفر لالی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :