کمسن بچہ بس سے اترتے پچھلے ٹائر تلے آکر جاں بحق ہوگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 اپریل 2016 21:31

چیچہ وطنی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22اپریل۔2016ء) :بس سے اترتے ہوئے کمسن بچہ پچھلے ٹائر تلے آکر جاں بحق ہوگیا، بدقسمت ماں نے حواس کھودئیے، مشتعل دیہاتیوں کا بس پرپتھراوٴ،احتجاجی مظاہرہ کرکے قومی شاہراہ بلاک کردی،پولیس کے مطابق گاوٴں110،بارہ ایل کے رہائشی محنت کش محمدممتاز کی بیوی شازیہ اپنے5سالہ بیٹے عباس کے ہمراہ ملتان سے واپس آئی اور گاوٴں کے سٹاپ پر بس سے اترہی رہی تھی کہ ڈرائیور نے بس چلادی جس سے اسکا معصوم بیٹا پچھلے ٹائر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا،اپنے لخت جگر کی نعش دیکھ کر شازیہ بی بی اپنے حواس کھو بیٹھی اور بیہوش ہوگئی جسے فوری طورتحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا، بس کاڈرائیور اور کندیکٹر فرار ہوگئے، دیہاتیوں نے پتھراوٴ کرکے بس کو نقصان پہنچایا اور احتجاجی مظاہرہ شروع کردیاجس سے لاہور ملتان روڈ پرٹریفک معطل ہوگئی، ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی گرفتار ی کی یقین دھانی پرمظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :