موٹر سائیکل حادثہ ، دھوبی جاں بحق ،ایک شدیدزخمی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 اپریل 2016 21:31

چیچہ وطنی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22اپریل۔2016ء) :چیچہ وطنی اوکانوالہ روڈ پر موٹر سائیکل کے حادثہ میں نوجوان دھوبی جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی شدیدزخمی ہوگیا،ذرائع کے مطابق گاوٴں44،بارہ ایل کا رہائشی 18سالہ دھوبی محمدعمران اپنے دوست محمدرضا کے ہمراہ شہرسے واپس گھر جارہا تھا کہ گاوٴں کی رابطہ سڑک پر اچانک طوفانی آندھی سے کیکر کا درخت ٹوٹ کرسڑک پرآگرا اور انکی موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا پر پھسل گئی ،حادثہ کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمدعمران زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا،مضروب محمدرضا کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :