بینک آف خیبر نے سال2016ء کی پہلی سہ ماہی میں 60کروڑ 50لاکھ روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا

جمعہ 22 اپریل 2016 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء ) بینک آف خیبر نے 31مارچ 2016کو ختم ہونے والی سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں60کروڑ50لاکھ روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران کمائے گئے بعد از ٹیکس منافع سے 96فیصد زیادہ ہے ۔ اس بات کا اعلان بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے 138ویں اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت صوبہ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور بینک آف خیبر کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر محمد اعظم خان نے کی۔ اجلاس میں بینک کے مینجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر شمس القیوم ، صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری مالیات علی رضا بھٹہ و دیگر اراکین بورڈ نے شرکت کی۔بورڈ نے بینک کی مسلسل اعلیٰ کارکردگی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور بینکاری کے تمام شعبہ جات میں مسلسل بہتر کارکاردگی کو سراہتے مزید محنت و لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی اور31مارچ 2016کو ختم ہونیو لی سال راواں کی پہلی سہ ماہی کے حسابات کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

بورڈ کو بتایا گیا کہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں بینک کا اپریٹنگ منافع 92کروڑ60لاکھ روپے تھا جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت آپریٹنگ منافع سے 22فیصد زیادہ ہے اسی مدت کے دوران بینک کے کل ڈیپازٹ 133ارب روپے سے تجاوز کر گئے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے89ارب روپے سے 59 فیصد زیادہ ہے بورڈ کو مزید بتایا گیا کہ سال2016کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر بینک کے کل ایڈانسز اور دیگر مالیاتی اداروں کو دیئے گئے ایڈوانسسز مجموعی طور پر 51 ارب روپے تھے جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران دیئے گئے 35ارب روپے سے 46 فیصد زیاد ہیں اسی طرح بینک کے کل اثاثہ جات 172ارب روپے کے ریکارڈ کئے گئے جو کہ گزشتہ کی پہلی سہ ماہی میں 121ارب روپے تھے اثاثہ جات میں ترقی کی شرح 42 فیصد ہے بینک آف خیبر نے پہلی سہ ماہی کے اختتام پر کل سرمایہ کاری 108 ارب روپے کی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران75ارب روپے کی گئی سرمایہ کاری سے44فیصد زیادہ ہے اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز محمد اعظم خان نے بینک کی انتظامیہ کی مسلسل قابل ستائش کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بینک کے دائرہ کار میں مزید اضافہ سے خدمات کا دائرہ وسیع ہو جائے گا اور ہم خیبر پختونخوا میں بالخصوص اور وطن عزیز میں بالعموم اقتصادی و معاشی ترقیاتی سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر تے رہیں گے انہوں نے کہا کہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر یہ قابل تعریف کارکردگی کو مزید بہتر اور دیگر اداروں کیلئے قابل تقلید بنانے کیلئے بینک کی انتظامیہ اور شاخوں میں کام کرنے والے افسران کو اپنی تمام پیشہ ورانہ توانائیاں کو مزیدمحنت و لگن سے بروئے کار لانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :