لاڑکانہ، ڈپٹی کمشنر نے شادی ہال رات 12 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے،دفعہ 144 نافذ

جمعہ 22 اپریل 2016 20:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ جاوید علی جاگیرانی نے ضلع میں شادی ہال، لانز اور بئنکئٹ کو رات 12 بجے تک بند کرنے کے احکامات دیتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری کردہ لیٹر کے مطابق شادی کے دوران ہالز اور لان کے باہر یا اندر ہتھاریوں، دھماکے دار مواد اور پٹاخوں کے استعمال پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے سینیئر سپریٹیڈنٹ لاڑکانہ اور تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسی شادی ہالز لانز کے اچانک دورے کرکے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جلد اور مؤثر کاروائی کریں اور قانون کی خلاف ورزی کے متعلق متعلقہ افسران کو رپورٹ کریں۔