صوبائی ڈویلپمنٹ فورم نے پنجاب میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئے 6 ارب کی منظوری دے دی

جمعہ 22 اپریل 2016 20:39

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء ) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے34 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹر کی کل 2ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر6 ارب کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے34 ویں اجلاس میں جن 2ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں لاہور میں چوبچہ انڈر پاس، جیل روڈ انڈر پاس اور کینال بینک روڈ کی کشادگی کیلئے 5 ارب اور ڈیرہ غازی خان میں غازی خان میڈیکل کالج کے قیام (ترمیمی)کیلئے 1 ارب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :