ڈاکٹرعاصم حسین کی درخواست ضمانت پرسماعت 6 مئی تک ملتوی

جمعہ 22 اپریل 2016 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی درخواست ضمانت پرسماعت 6مئی تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے درخواست ضمانت داخل کی گئی تھی، جس پرنیب نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرایا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم نے فرٹیلایئزرسیکٹر میں قومی خزانے کوچارسو پچاس ارب کا نقصان پہنچایا جبکہ زمینوں پر قبضہ اور منی لانڈرنگ کے ذریعے بارہ ارب روپے کا نقصان قومی خزانے کا پہنچایا گیا۔

ڈاکٹرعاصم کے خلاف ریفرنس زیرسماعت ہے جس پرعدالت نے ڈاکٹرعاصم کے وکلا کوجواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6مئی تک ملتوی کردی ۔کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز دبئی چلی گئی ہیں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے کیس میں ثانیہ ناز سے رینجرز نے 4 مارچ کو 9گھنٹے تک تفتیش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :