حفیظ الدین نے پارٹی سے نکالے جانے کے خوف سے پارٹی کو چھوڑا ہے،علی زیدی

جمعہ 22 اپریل 2016 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کراچی کے رہنما علی زیدی نے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سید حفیظ الدین کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ حفیظ الدین نے پارٹی سے نکالے جانے کے خوف سے پارٹی کو چھوڑا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حفیظ الدین پر کرپشن سمیت دیگر الزامات تھے کئی بار پارٹی اجلاس میں ان کو نکالنے کی تجاویز آچکی تھی، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان بھی حفیظ الدین کو پارٹی سے برطرف کرنے کی منظوری دے چکے تھے۔

متعلقہ عنوان :