ساحل کے ماحولیاتی نظام اور آبی حیات کی بقا میں منگرو کی بہت اہمیت ہے،کورکمانڈر کراچی

ماحول کو بہتر بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے ،سب کو مل کر اس میں کردار ادا کرنا ہوگا، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار

جمعہ 22 اپریل 2016 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) کورکمانڈر کراچی لیفٹینینٹ جنرل نوید مختارنے کہاہے کہ ساحل کے ماحولیاتی نظام اور آبی حیات کی بقا میں منگرو کی بہت اہمیت ہے، ڈی ایچ اے، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ مل کر ، کراچی شہر کی ماحولیاتی حفاظت میں بھرپور کردار ادا کرتا رہیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈی ایچ اے اورڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے ماحولیاتی نظام اور آبی حیات کی بقا کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرکورکمانڈرکراچی نے ماحولیات کی بہتری میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے کردار کو سراہا۔جنرل نوید مختار نے کہاکہ منگر و ساحلی پٹی کو سمندری طوفان سے محفوظ بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے،سرسبز کراچی سے ہی ماحولیاتی آلودگی کو محدود کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ماحول کو بہتر بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے،اور ہم سب کو مل کر اس میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :