اگرکوئی فاسق تمہاے پاس کوئی خبر لیکر آئے توخوب تحقیق کرلیا کرو ،وزیراعظم کے قوم سے خطاب سے قبل کی گئی تلاوت قرآن کا ترجمہ

جمعہ 22 اپریل 2016 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کے قوم سے خطاب سے پہلے قرآن شریف کی سورۃ الجرات کی آیات تلاوت کی گئیں،جس کا ترجمہ یہ ہے ، اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہاے پاس کوئی خبر لیکر آئے تو خوب تحقیق کرلیا کرو،ایسا نہ ہوکہ نادانی میں تم کسی قوم کونقصان پہنچا دواورپھر تم کو اپنے کیے پرنادم ہونا پڑے ،مومن تو آپس میں بھائی بھائی ہیں تواپنے بھائیوں کے درمیان تعلقات کو درست کرواوراﷲ سے ڈرتے رہوتاکہ تم پر رحم کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :