وزیر اعظم ایف سی آرریفارمز کمیٹی پیر کو جنوبی وزیرستان پولیٹکل کمپاؤنڈ ٹانک کا دورہ کرے گی

قبائل کے مستقبل کا فیصلہ قبائلی امنگوں کے مطابق ہوگا،پولیٹکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفر اسلام خٹک کا محسود قبائل کے گرینڈ جر گے سے خطاب

جمعہ 22 اپریل 2016 20:31

لدھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء ) وزیر اعظم ایف سی آرریفارمز کمیٹی 25 اپریل بروز پیر جنوبی وزیرستان پولیٹکل کمپاؤنڈ ضلع ٹانک کا دورہ کرے گی، وزیر اعظم ایف سی آرریفارمز کمیٹی میں گور نر خیبر پختون خواہ انجینئر ظفر اقبال جھگڑا، وفاقی وزیر سیفران عبد لقادر بلوچ اور سر تاج عزیز بھی شامل ہے وزیر اعظم ریفارمز کمیٹی جنوبی وزیرستان کے عمائدین بالخصوص وکلاء برادری ، میڈیا برادری ،علماء کرام ،سیاسی ور کرز اور محسود قبائل کے عمائدین سے ملاقات کرے گے ۔

ریفار مز کمیٹی کے آنے سے پہلے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے قبائل مکمل تیاری کیساتھ اپنے تحفظات ،خیالات اور بہترین رائے دے تا کہ وزیر اعظم ریمارمز کمیٹی کا فیصلہ عوامی مفاد میں ہو سکے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پولیٹکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفر اسلام خٹک نے محسود قبائل کے گرینڈ جر گے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائل کے مستقبل کا فیصلہ قبائلی امنگوں کے مطابق ہوگا تا کہ قبائلی عوام کا مستقبل روشن ہو سکے ان کا کہنا تھا کہ جنو بی وزیرستان محسود قبائل کے قر بانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور حکومت محسود قبائل کے قر بانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے جر گہ میں شریک تمام مشران سے کہا کہ 25اپریل کو وزیر اعظم ایف سی آر ریفار مز کمیٹی جنوبی وزیرستان کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ ہر مکتبہ فکر کے لوگ بالخصوص وکلاء برادری ، میڈیا برادری ،علماء کرام ،سیاسی ور کرز اور محسود قبائل کے عمائدین سے ملاقات کرے گے ۔

ریفار مز کمیٹی میں گور نر خیبر پختون خواہ انجنیئرظفر اقبال جھگڑا، وفاقی وزیر سیفران عبد لقادر بلوچ اور سر تاج عزیز بھی شامل ہے

متعلقہ عنوان :