وزیراعظم نے 26دنوں میں قوم سے تین مرتبہ خطاب کرکے ہیٹرک کرلی

وہ اتنی کم مدت میں قوم سے مسلسل 3مرتبہ خطاب کرنے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے ، نیا ریکارڈ قائم

جمعہ 22 اپریل 2016 20:29

وزیراعظم نے 26دنوں میں قوم سے تین مرتبہ خطاب کرکے ہیٹرک کرلی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے 26دنوں میں قوم سے تین مرتبہ خطاب کرکے ہیٹرک کرلی اور ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے خطاب کرکے ایک ماہ میں قوم سے خطاب کرنے کی ہیٹرک مکمل کرلی ،نوازشریف ملک کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے 26دنوں میں مسلسل تین مرتبہ قوم سے خطاب کیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے 28مارچ سے لے کر 22اپریل تک قوم سے تین مرتبہ خطاب کیا،وزیراعظم نوازشریف نے پہلے 28مارچ کو گلشن اقبال پار ک لاہور دھماکے کے بعد دوسرا5اپریل کوپانامہ لیکس کے معاملے پراورتیسری مرتبہ22اپریل کو قوم سے خطاب کیا جس میں انہوں نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیا۔

متعلقہ عنوان :