لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقے پسید خیل میں سینیٹر الحاج تاج محمد کی ذاتی فنڈ سے 5کلومیٹر سڑک کا افتتاح کر دیا گیا

جمعہ 22 اپریل 2016 20:21

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء)لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقے پسید خیل میں سینیٹر الحاج تاج محمد کی ذاتی فنڈ سے 5 کلومیٹر سڑک کا افتتاح ،علاقے پسید خیل میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دینگے ،علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کیلئے موجودہ ایم این اے اور سینیٹر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم این اے کے نمائندوں کا سڑک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب ، گزشتہ روز لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ شنواری پسید خیل میں ایم این اے اور سینیٹ کے نمائندگان ملک سید علی ،نثار آفریدی ،فا تح الرحمان ،اکرام الدین اور ورث عاجزلنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ پسید خیل میں سینیٹر کی ذاتی فنڈ سے تقریبا 5کلومیٹرسڑک کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم این اے احاج شاہ جی گل آفریدی اور سنیٹر الحاج تاج محمد آفریدی پسید خیل کے علاقے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور بہت جلد علاقے کی تعمیر اور ترقی کیلئے میگا پراجیکٹ کا اعلان کریں گے، جس سے پسید خیل کی احساسی محرومی ختم ہو جائینگے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ روڈ انتہائی دشوار گزار راستوں سے گزر ہو کر مختلف گھروں تک پہنچائی گئی ہے ۔