پی ایس ایکس تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس 167.41 پوائنٹس کے اضافے سے 33739.54 پوائنٹس پر بند

جمعہ 22 اپریل 2016 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 167.41 پوائنٹس کے اضافے سے 33739.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 167.41 پوائنٹس کے اضافے سے 33739.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 81.85 پوائنٹس کی تیزی سے 19538.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 146.20 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 268.54 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس9.52 پوائنٹس کے اضافے سے 14318.58 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 277.53 پوائنٹس کی تیزی سے 13167.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

آل شیئر اسلامک انڈیکس 133.72 پوائنٹس کے اضافے سے 15993.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 208 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 128 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 216 روپے کے اضافے سے 7436 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 206 روپے کی تیزی سے 8750 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی کالگیٹ پام اولیو اور دی سیرل کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت 39 روپے کی مندی سے 1561 روپے اور دی سیرل کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 8.32 روپے کی کمی سے 437.09 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار چاپان پاور کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 27 لاکھ 38 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 3.79 روپے سے شروع ہو کر 4.35 روپے پر بند ہوئی جبکہ سوئی نادرن گیس کے 1 کروڑ 74 لاکھ 73 ہزار حصص کے سودے 30 روپے سے شروع ہو کر 31.18 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 20 کروڑ 87 لاکھ 31 ہزار 660 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 55 کروڑ 8 لاکھ 64 ہزار 415 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 69 کھرب 51 ارب 28 کروڑ 62 لاکھ 33 ہزار 392 روپے سے بڑھ کر 69 کھرب 92 ارب 79 کروڑ 22 لاکھ 96 ہزار 482 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 128 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 90 لاکھ 34 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔