پی ایس او کی وصولیاں 239 ارب روپے تک پہنچ گئی ، ذرائع

جمعہ 22 اپریل 2016 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) بجلی گھروں کی طرح سوئی ناردرن نے بھی پی ایس او کو تاخیر سے ادائیگیاں کرنے کی روش اختیار کرلی ، گیس کی ترسیلی کمپنی پی ایس او کی 10 ارب روپے کی مقروض ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق 15 اپریل تک پاور سیکٹر سے تعلق رکھنے والی مختلف کمپنیاں پاکستان اسٹیٹ آئل کی 205 ارب روپے کی مقروض ہیں جس سے صرف پیپکو کو 119 ارب اور حبکو کو 62 ارب روپے پی ایس او کو ادا کرنے ہیں ۔

ایل این جی درآمد سے جہاں صنعتکاروں کا بھلا ہوا وہی پاکستان اسٹیٹ آئل کے مقروض اداروں کی فہرست میں سوئی نادرن گیس کمپنی کا نام شامل ہو گیا ۔ ایل این جی کی مد میں ایس این جی پی ایل کو 10 ارب روپے کی رقم ادا کرنی ہے ۔دوسری جانب باکمال لوگ اور لاجواب سروس کی دعویدار قومی ایئرلائن نے پی ایس او کے 13 ارب 60 کروڑ روپے کے واجبات ادا نہیں کیے ۔

متعلقہ عنوان :