نو ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات گزشتہ مالی کے میں مقابلے 8فیصد کم رہیں

ٹیکسٹائل برآمدات 9ارب 30کروڑ ڈالر رہی ،کپاس کی برآمدات میں47فیصد ،سوتی دھاگے کی برآمدات میں 32فیصد کمی

جمعہ 22 اپریل 2016 20:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء ) عالمی منڈیوں مصنوعات کی گرتی قیمتوں کے اثرات پاکستان پر بھی نظر آنے لگے ، نو ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات گزشتہ مالی کے میں مقابلے 8 فیصد کم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 8فیصد کمی سے 9ارب 30کروڑ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 10ارب 20کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں تھی۔

(جاری ہے)

صنعتکاروں کے مطابق عالمی منڈیوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی کم قیمتوں کے باعث گزشتہ سال کی نسبت رواں برس ملز مالکان کو کم آرڈر مل رہے ہیں جبکہ پنجاب میں کئی ماہ تک گیس بندش کے باعث ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوا۔ دوسری جانب کپاس کی برآمدات میں47فیصد کمی سے 75لاکھ ڈالر اور سوتی دھاگے کی برآمدات میں 32فیصد کمی کے بعد 99کروڑ ڈالر رہی جبکہ گارمنٹس کی برآمدات میں 4فیصد اضافے سے 1ارب 60کروڑ ڈالر رہی۔

متعلقہ عنوان :