قصور، مختلف واقعات کے دوران تین بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ، چھ شدید زخمی

جمعہ 22 اپریل 2016 20:14

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) قصور کے نواح میں مختلف واقعات کے دوران تین بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور چھ شدید زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ محلہ احمد نگر کے حافظ محمد طارق کا اپنی اہلیہ کے ساتھ تنازعہ رہتا تھا وقوعہ کے روز بھی دونوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی کہ تنگ آکر حافظ طارق نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی اسی طرح سہارن کے میں چار بچوں کی ماں بشریٰ بی بی نے زہر نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا لاہور چونیاں روڈ پر بی اے کا طالب علم علی اکبر موٹر سائیکل پر سوار جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی سے ٹکراکرجاں بحق ہوگیا نظام پورہ کے قریب بھی ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیاساندہ چستانہ میں محمد اشرف کی چھ سالہ بیٹی فاطمہ کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی اسی طرح کم سن ارسلان ابلتے ہوئے گرم دودھ میں گر کر بری طرح جھلس گیا اور ہسپتال جاکر دم توڑ گیا نور پور کے قریب مکان کی دیوار گرنے کے نتیجہ میں کھیلتے ہوئے بچے ملبہ کے نیچے آگئے جس کے باعث پانچ سالہ عرفان ہلاک جبکہ عاصمہ اور حسین شدید زخمی ہوگئے جبکہ کراچی سے لاہور آنیوالی فرید ایکسپریس کی زد میں آکر کنگن پور کر چرواہا محمددین جان کی بازی ہار گیادریں اثناء کاموگل کے مختار احمد نے جمیلہ بی بی سے پانچ سال قبل پسند کی شادی کی تھی دونوں کے ہاں معصوم بچوں کی پیدائش ہوئی تاہم جمیلہ کے بھائی ثاقب وغیرہ کو اس شادی کا رنج تھا اور وقوعہ کے روز انہوں نے چھریوں کے وار کرکے دونوں کو زخمی کردیازخمی میاں بیوی کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جاتی ہے پولیس مصروف کاروائی ہے۔