امریکی ریاست اوہائیو: نامعلوم شخص کی شدید فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے سات افرادکوہلاک، اوہائیوپولیس نے ہلاکتوں کی باقاعدہ تصدیق کردی ،نامعلوم شخص مزید افراد کو ٹارگٹ کرنے کیلئے تاحال فائرنگ کرنے میں متحرک ہے۔ذرائع ابلاغ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 اپریل 2016 20:12

امریکی ریاست اوہائیو: نامعلوم شخص کی شدید فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے ..

اوہائیو( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22اپریل۔2016ء) :امریکی ریاست اوہائیومیں نامعلوم شخص نے شدید فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے سات افرادکوہلاک کردیاہے، اوہائیوبیورونے ہلاکتوں کی باقاعدہ تصدیق بھی کردی ہے،قاتل کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا،نامعلوم شخص مزید افراد کو ٹارگٹ کرنے کیلئے تاحال فائرنگ کرنے میں متحرک ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سات افرادکوہلاک کرنے کا واقعہ 70میل سنسناتی کے مشرقی علاقے میں ایک گھر میں رونما ہوا ہے۔ اوہائیوکے اٹارنی جنرل آفس نے تحقیقات کیلئے جائے وقوعہ پر تحقیقاتی ٹیم کو روانہ کردیا ہے تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جاسکے۔میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص مزید افراد کو ٹارگٹ کرنے کیلئے تاحال فائرنگ کرنے میں متحرک ہے۔

متعلقہ عنوان :