ہائیکورٹ نے بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کرا کر 28 کو مزدوروں کو آزاد کر دیا ،بھٹہ مالک کے خلاف کارروائی کا حکم

جمعہ 22 اپریل 2016 20:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کرا کر بچوں اور خواتین سمیت 28 کو مزدوروں کو آزاد کر دیا جبکہ بھٹہ مالک کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز ہائیکورٹ کے جسٹس سردار نعیم نے محمد نذیر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر بیلف نے بچوں اور خواتین سمیت 28 افراد کو بھٹے سے بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا ۔ درخواست گزار خاتون کے وکیل نے بتایا بھٹہ مزدوروں کو ایک سال سے حبس بے جا میں رکھا گیا ہے اور جبری مشقت لی جارہی تھی ۔ہائیکورٹ نے تمام افراد کو آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ نے علی پور چھٹہ کے بھٹہ مالک صابر حسین کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔