شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وفد کی ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں سے ملاقات ،پانامہ لیکس کی تحقیقات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال
حکومت دکھاوے کا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتی ہے،اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے خورشید شاہ سے بات ہوگئی ‘ شاہ محمود قریشی کرپشن کیخلاف تحریک انصاف کے موقف کی حمایت کرتے ہیں ،ساتھ دینے کا حتمی فیصلہ وکلا کی مشاورت سے کرینگے‘رانا ضیاء عبدالرحمن
جمعہ 22 اپریل 2016 20:02
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وفد نے لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں پانامہ لیکس کی تحقیقات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود سمیت دیگر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا ضیا عبدالرحمن اور سیکرٹری انس غازی سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بعد ازں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ (ن)لیگ کمیشن میں فرانزک آڈٹ پر اعتراض کر رہی ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ بااختیار کمیشن بنا کر اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں ۔(جاری ہے)
حکومت پانامہ لیکس کے معاملے پر دکھاوے کا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا ارادہ ہے اور اس معاملے میں خورشید شاہ سے بات ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہ کمیشن بنانے کے معاملے پر سپریم کورٹ بار کی تجاویز میں وزن ہے، تحریک انصاف چاہتی ہے کہ پانامہ لیکس میں ملوث ہر فرد کیخلاف بلاتفریق تحقیقات ہوں چاہے وہ کسی بہی سیاسی جماعت سے تعلق رکہتا ہو۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرمی چیف راحیل شریف نے ثابت کیا ہے کہ کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔اس موقع پر صدر ہائیکورٹ بار رانا ضیا عبدالرحمن نے کہا کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی کسی سیاسی جماعت کے زیر اثر نہیں ہوتی اور نہ ہی کسی کا آلہ کار بنتی ہے، کرپشن کیخلاف تحریک انصاف کے موقف کی حمایت کرتے ہیں لیکن ساتھ دینے کا حتمی فیصلہ وکلا کی مشاورت سے کرینگے۔ہائیکورٹ بار پہلے ہی پانامہ لیکس پر شفاف تحقیقات کیلئے قرار داد منظور کر چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.