صوبائی پبلک سروس کمیشن کی نامزد 27ڈینٹل سرجنز کو تین دنوں کے اندر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پیش کر نے کی ہدایت

جمعہ 22 اپریل 2016 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخواحکومت نے گزشتہ روزصوبائی پبلک سروس کمیشن کی جانب سے تعیناتی کے لئے نامزد 27ڈینٹل سرجنز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تین دنوں کے اندر پولیس اینڈ سروسز ہسپتال پشاور سے اپنا میڈیکل چیک اپ کروا کر میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ پیش کریں ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے اس سلسلے میں ان نامزد ڈاکٹروں کے نام مراسلے جاری کیے ہیں جبکہ دوسری طرف پولیس اینڈ سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کو اس سلسلے میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ بعد ازاں ان 27ڈینٹل سرجنزکو صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا۔