آرمی چیف کی جانب سے افسران کیخلاف کرپشن پر ایکشن قابل تحسین ،جراً مندانہ اقدام ہے ، حافظ حسین احمد

جمعہ 22 اپریل 2016 19:58

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے صوبہ بلوچستان میں آجی ایف سی اور دیگر افسران کے خلاف کرپشن پر ایکشن قابل تحسین جو ایک جراً مندانہ اقدام ہے لیکن سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے پجاؤ مہم اور ان کو ملک سے فرار کرنے کیلئے ریاستی نا انصافی بھی ایک سوالیہ نشان ہے وہ خطبہ جمعہ کے بعد اپنی رہائشگا ہ جامعہ مطلع العلوم میں جے یو اائی کے مرکزی میڈیا سیل کے ممبرا ااغا محمد ایوب تفتان کے امیر مولانا نجیب اﷲ ، قلعہ سیف اﷲ کے کونسل مولانا عبداﷲ ، مولان عارف الحسین و دیگر کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کررہے تھے ۔

حافظ حسین احمد نے کہاکہ لگتا ہے کہ چھوٹوگنگ کی طرف چھوٹے میاں کیلئے نرم گوشہ اب بھی اداروں میں موجود ہے ورنہ ماڈل ٹاون ، احتسابی ماڈل قوم کے سامنے آچکا ہوتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے کسی بھی کرپشن کے حق میں ہم وکیل صفائی نہیں بن سکتے حکومت میں ہونے کا مقصد ہے کہ پانامہ آف شور کمپنی کے پڑتھے شور میں کرپٹ حکمرانوں کا دفاع کیا جائے سید آغاایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس پورے معاملے میں جے ایو آئی اور کسی بھی مذہبی جماعت کے کسی رہنماء کا نام بھی نہیں ہے جو کہ ایک بہت بڑا عزاز ہے مولان محمد عارف حسنی ، نے کہاکہ جے یو آئی کے پارلیمانی اراکین اعلیٰ عہدوں اور وزارتوں پر رہے مگر پر کوئی بھی زلام نہیں لگا ۔

متعلقہ عنوان :