Live Updates

نوازشریف کیا چیف جسٹس کے بیرون ملک جا نے کا انتظار کر رہے تھے؟ ‘اعجاز چوہدری

چیف جسٹس آف پاکستان قومی مفاد میں اپنا ترکی کا دورہ ملتوی کر دیں‘ سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب

جمعہ 22 اپریل 2016 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمدچوہدری نے کہا کہ 24اپریل کو پی ٹی آئی اپنی بیسیویں سالگرہ دھوم دھام سے منائے گی اور لاکھوں کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے ، اعجاز احمد چوہدری کاممبر سازی کیمپ پر پہنچنے پر کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچاور کر کے بھرپور استقبال کیا چودہ روز سے لگائے گئے ممبر سازی کیمپ میں ہزاروں افراد نے پی ٹی آئی کی ممبر شپ حاصل کی۔

وہ لاہور ہائیکورٹ کے باہر پارٹی رہنما عم ظہیر میر کی طرف سے لگائے گئے ممبر سازی اور یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے لگائے گئے کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے بلا تفریق احتساب کی اعلی ترین مثال قائم کی ہے تمام جمہوری قوتوں کو یکجا ہو کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کے وسائل بے دردی سے لوٹنے والوں کا کڑے سے کڑا احتساب کیا جائے رائے ونڈ اور نواب شاہ کے موٹو گینگ سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے30سالوں سے نام نہاد جمہوریت کے ٹھیکدار اقتدار کی طاقت سے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور ملک و قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دن بدن دھنستے جا رہے ہیں نواز شریف اور آصف زرداری کی کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہے آج تک انہوں نے آزاد اور غیر جانب دار احتساب سیل کا قیام نہیں ہونے دیا ملک کو لوٹنے کے لئے نواز شریف اورآصف زرداری نے آپس میں باریاں لگا رکھی ہے پاورفل جوڈشیل کمیشن کا قیام کیا جائے جس میں فرانزک ماہرین بھی شامل ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ میں آنے سے کیوں ڈرتے ہے (ن) لیگ کے تنخواہ دار درباریوں کا صبح و شام نواز شریف کی خوشامد کرنے کے سواء کوئی دوسرا کام نہیں ، پی ٹی آئی اپنی پر امن سیاسی جدو جہد جاری و ساری رکھے گی ۔اس موقع پر صاحب زادہ وجہہ الرحمان، مدثر چوہدری ، عاشق علی ، حامد حسن اور اشتیاق ملک سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات