سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام

جمعہ 22 اپریل 2016 19:06

کراچی ۔ 22 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو سعودی ریال اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 28.00 روپے اور قیمت خرید 26.35 روپے پر برقرار رہی۔ مزیدبرآں اماراتی درہم کی قیمت فروخت بھی 28.73 روپے اور قیمت خرید 26.34 روپے پر بند ہوئی۔