امریکی ڈالر کی قدر مستحکم، یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں اضافہ

جمعہ 22 اپریل 2016 19:04

کراچی ۔ 22 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا تاہم یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں بالترتیب 8 پیسے اور 2 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.55 روپے اور قیمت خرید 103.04 روپے پر برقرار رہی۔ دریں اثناء یورو کی قیمت فروخت 119.20 روپے سے بڑھ کر 119.28 روپے اور قیمت خرید 116.38 روپے سے بڑھ کر 116.45 روپے ہو گئی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت بھی 151.39 روپے سے بڑھ کر 151.41 روپے اور قیمت خرید 147.81 روپے سے بڑھ کر 147.82 روپے پر بند ہوئی۔

متعلقہ عنوان :