پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا
کے ایس ای 100 انڈیکس 167.41 پوائنٹس کے اضافے سے 33739.54 پوائنٹس پر بند
جمعہ 22 اپریل 2016 19:03
کراچی ۔ 22 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 167.41 پوائنٹس کے اضافے سے 33739.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 167.41 پوائنٹس کے اضافے سے 33739.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 81.85 پوائنٹس کی تیزی سے 19538.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 146.20 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 268.54 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس9.52 پوائنٹس کے اضافے سے 14318.58 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 277.53 پوائنٹس کی تیزی سے 13167.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔(جاری ہے)
آل شیئر اسلامک انڈیکس 133.72 پوائنٹس کے اضافے سے 15993.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 208 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 128 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 216 روپے کے اضافے سے 7436 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 206 روپے کی تیزی سے 8750 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی کالگیٹ پام اولیو اور دی سیرل کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت 39 روپے کی مندی سے 1561 روپے اور دی سیرل کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 8.32 روپے کی کمی سے 437.09 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار چاپان پاور کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 27 لاکھ 38 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 3.79 روپے سے شروع ہو کر 4.35 روپے پر بند ہوئی جبکہ سوئی نادرن گیس کے 1 کروڑ 74 لاکھ 73 ہزار حصص کے سودے 30 روپے سے شروع ہو کر 31.18 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 20 کروڑ 87 لاکھ 31 ہزار 660 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 55 کروڑ 8 لاکھ 64 ہزار 415 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 69 کھرب 51 ارب 28 کروڑ 62 لاکھ 33 ہزار 392 روپے سے بڑھ کر 69 کھرب 92 ارب 79 کروڑ 22 لاکھ 96 ہزار 482 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 128 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 90 لاکھ 34 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.