ایشین اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کے کیوسٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے

پاکستان کے 3 کیوسٹ پری کوارٹر فائنل میں ہارے، محمد آصف کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا

جمعہ 22 اپریل 2016 18:58

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کے کیوسٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر تمام ہوگیا۔ تین کیوسٹ پری کوارٹر فائنل میں ہارے تو محمد آصف کو کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی۔ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے چاروں کیوسٹ ہار گئے۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا سفر تمام ہوگیا۔ سابق عالمی چیمپئن اور سیکنڈ سیڈ محمد آصف کو تھائی لینڈ کے کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں سخت مقابلے کے بعد پانچ چار سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

تھائی کیوسٹ نے پانچویں فریم میں سنچری بریک بھی لگایا۔ محمد بلال کو بھی پری کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے کھلاڑی کے ہاتھوں چار ایک سے شکست ہوئی۔ اس سے قبل سابق ایشین چیمپئن پاکستان کے محمد سجاد اور قومی نمبر دو سہیل شہزاد کو پری کوارٹر فائنل میں شکست ہوچکی ہے۔سیمی فائنل میں تھائی کیوسٹ کرٹ سانوٹ کا سیمی فائنل میں سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی سے مقابلہ ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل سعودی عرب اور ایرانی کیوسٹ کے درمیان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :