پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا پیغام لئے بیلجیئم کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

دہشت گردی سے کوئی ملک محفوظ نہیں، پاکستان میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہیے،بیلجیم ٹیم کے کپتان

جمعہ 22 اپریل 2016 18:58

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا پیغام لئے بیلجیئم کرکٹ ٹیم لاہور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) محبت، امن دوستی اور پاکستان سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا پیغام لئے بیلجیئم کرکٹ ٹیم کے کھلاڑٰی لاہور پہنچ گئے، انہوں نے گلشن اقبال پارک کا دورہ کیا اور شہداء کی یاد میں پارک میں گلدستے رکھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود بیلجیئم کرکٹ ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول یتیم خانہ پہنچے اور سکول کے طلباء میں شرٹس تقسیم کیں اور کرکٹ کھیلی۔

بیلجیئم کرکٹ ٹیم کے کپتان سنی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے کوئی ملک محفوظ نہیں، پاکستان میں بھی انڑنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہیے۔ رانا مشہود نے بھی بیلجیئم کے کھلاڑیوں کی آمد کو خوش آئند قرار دیا۔رانا مشہود اور بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے گلشن اقبال پارک کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے سانحہ کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان کی یاد میں گلدستے رکھے۔

متعلقہ عنوان :