پاکستان کپ ،دوران میچ امپائراحسن کو بہن کی موت کی خبر ملی تو وہ گراؤنڈ چھوڑ کر گھر پہنچ گئے

امپائراحسن رضا سندھ اور بلوچستان کے درمیان جاری میچ میں امپائرنگ کر رہے تھے کہ انہیں بہن کی موت کی خبر دی گئی

جمعہ 22 اپریل 2016 18:55

پاکستان کپ ،دوران میچ امپائراحسن کو بہن کی موت کی خبر ملی تو وہ گراؤنڈ ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) پاکستان کپ کے میچ کے دوران امپائر احسن رضا کو دوران میچ بہن کی وفات کی افسوسناک خبر ملی تو انہیں گراؤنڈ چھوڑ کر گھر جانا پڑا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان پاکستان کپ کا تیسرا میچ جاری تھا کہ امپائر احسن رضا کو اطلاع دی گئی کہ ان کی بہن کا انتقال ہوچکا ہے جس پر انہیں شدید صدمہ پہنچا اور وہ امپائرنگ جاری نہ رکھ سکے۔

40 اوورز کا میچ مکمل ہو چکا تھا کہ امپائر احسن رضا کو گراؤنڈ چھوڑنا پڑا اور وہ اپنے گھر روانہ ہوگئے۔میچ میں سندھ کی جانب سے اوپننگ بلے باز خرم منظور نے 100 اور سمیع اسلم نے 108 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ ڈک اینڈ ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت سندھ نے 42 رنز سے میچ اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :