سیکرٹری تعلیم سندھ آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے امریکہ سے لندن روانہ ہو گئے

جمعہ 22 اپریل 2016 17:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) سیکرٹری تعلیم سندھ امریکہ سے لندن روانہ ہو گئے ، سابق صدر آصف علی زرداری سے سیکرٹری تعلیم ملاقات میں سیاسی دباوٴ اور محکمہ تعلیم کے فنڈز کے حوالے سے بریفنگ دیں گے ۔ سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو سابق صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کے لئے امریکہ سے لندن روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

لندن پہنچ کر سیکرٹری تعلیم سابق صدر آصف علی زرداری کو سیاسی دباؤ اور مختلف این جی اوز کی جانب سے جاری کردہ فنڈز اور سکول و کالج کے صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو پر سندھ حکومت کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ ان کے من پسند افراد کو محکمہ تعلیم میں بھرتیاں دیں ۔واضح رہے کہ سیکرٹری تعلیم 18 اپریل کو نجی دورے پر امریکہ روانہ ہوئے تھے ۔