شہر قائد میں 2 مختلف واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق

جمعہ 22 اپریل 2016 17:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) شہر قائد میں 2 مختلف واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق، اورنگی ٹاوٴن سے 15 سالہ لڑکے کی پرتشدد لاش ملی جبکہ کورنگی جمعہ گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاوٴن واجد شہید چوک کے قریب سے 15 سالہ نامعلوم لڑکے کی لاش ملی۔

جس کو پولیس نے تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

مقتول نے پینٹ شرٹ پہنا ہوا ہے اور مقتول کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کرکے قتل کیا ہے جبکہ مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کی شناخت کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کردیا۔

دوسری طرف ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی جمعہ گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 20 سالہ علی رضا ولد افضل ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول مقامی رہائشی تھا اور واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کی بعد لاش روثاء کے حوالے کردی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کے جسم پر نائن ایم ایم کی 3 گولیاں لگی ہیں۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :