کراچی ،پاک سرزمین پارٹی کے جلسہ کے لیے پولیس نے ایمبولینس اور فائربریگیڈ کی مدد مانگ لی

جمعہ 22 اپریل 2016 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے جلسہ کے لیے پولیس نے ایمبولینس اور فائربریگیڈ کی مدد مانگ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ نے کے ایم سی حکام کو خط لکھ کر پاک سرزمین پارٹی کے جلسے کے لیے ایمبولینس اور فائر بریگیڈ مانگ لی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے کے ایم سی حکام کو ایمبولینس اور فائر بریگیڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ایمبولینس اور فائربریگیڈ ایس ایس پی ایسٹ کے دفتر میں دی جائیں ۔ضلعی کمشنر کو لکھے گئے خط میں 5ایمبولینسیں اور ایک فائربریگیڈ مانگی گئی ہے ۔درخواست امن و امان کی موجودہ صورت حال اور خطرات کے پیش نظر کی گئی ہے ۔