پشاور T-20کپ،شمع کلب نے زیب سپورٹس کلب کو 107سے رنز سے ہرا دیا

جمعہ 22 اپریل 2016 16:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء)جمخانہ گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے پشاور T-20 کپ ٹورنامنٹ کے میچ میں شمع کلب کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کی اور 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنائے۔ محمد رضوان57 ، عادل امین42، افتخار احمد نے 34رنز بنائے۔

(جاری ہے)

زیب سپورٹس کلب کی طرف سے انعام نے 2، بختیار ، دوست اور یونس نے 1,1وکٹ حاصل کی۔دوسری اننگز میں زیب سپورٹس کلب نے 16اوورز میں 91رنز بنا کر آل ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ نجیب نے 33، اور علاؤ الدین نے 17رنز بنائے۔ شمع کلب کی طرف سے سلمان خان نے5 ، عادل امین اور زبیر نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔ میچ کے دوران ایمپائرنگ کے فرائض محفوظ صابری اور شکیل احمد نے سر انجام دئیے۔