باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے تمام کلبز کو انتباہ کا نوٹس ، ہدایت نامہ جاری کر دیا

جمعہ 22 اپریل 2016 16:34

باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے تمام کلبز کو انتباہ کا نوٹس ، ہدایت نامہ جاری ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22اپریل 2016ء )پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے ملک بھر کے تمام باڈی بلڈنگ کلبز ، فٹنس سینٹر اور جم مالکان کو منشیات کی روک تھام کے لیے انتباہ کا نوٹس اور ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کی جانب سے سامنے آنے والی کاپی کے مطابق ممنوعہ ادویات کے استعمال کی روک تھام کے لیے اشٹام پیپر پر ضمانت دینے کی شرط عائد کی گئی ہے ،رجسٹریشن کی بحالی کے لیے کلبوں کو یوسی چیئر مین کی ضمانت دینا لازمی ہوگی جبکہ فیڈریشن کے ساتھ دوبارہ الحاق اور منشیات کا استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرانے کے لیے بھی شخصی ضمانت دینا ہوگی۔

باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے مطابق ان قواعدو ضوابط اور نئی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے کلبز غیر قانونی سمجھے جائیں گے اور حلف نامے جمع نہ کروانے والے کلبز بند کروانے کے لیے حکومت اور پولیس کی مدد لی جائیگی ۔

باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے تمام کلبز کو انتباہ کا نوٹس ، ہدایت نامہ جاری ..