سندھ اسمبلی میں وزیر اعلی قائم علی شاہ کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی

جمعہ 22 اپریل 2016 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) سندھ اسمبلی میں وزیر اعلی قائم علی شاہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین اسمبلی نے شور شرابا کیا اور وزیر اعلی کی تقریر کے دوران مداخلت کی کوشش کی ۔ وزیر اعلی ایوان میں خطاب کرنے لگے تو اپوزیشن اراکین کی جانب سے ان کی تقریر کے دوران مداخلت کی گئی ۔ اپوزیشن رکن خواجہ اظہار الحسن سمیت کئی اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور وزیر اعلی کی تقریر کے دوران ہلڑ بازی کی ۔

(جاری ہے)

اس پر وزیر اعلی کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑنی پڑی ۔ اپوزیشن اراکین جن میں ایم کیو ایم کے اراکین بھی شامل تھے ۔ شور شرابا زیادہ بڑھا تو وزیر اعلی نے ایک اپوزیشن رکن کی جانب مڑ کر دیکھا اور سپیکر آغا سراج درانی کو کہا کہ یہ رکن اسمبلی اوور ایکٹنگ کررہے ہیں آپ انہیں اوور ایکٹنگ کرنے سے روکیں ۔ پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے اپوزیشن اراکین کے شور شرابے پر کہا کہ ان کا رویہ مناسب نہیں جیسے یہ شور کر رہے ہیں ویسے ہم بھی کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :