شہداء قصہ خوانی کی و دیگر شہداء کی یاد میں ایک پر وقار تقریب کل باچاخان مرکز میں منعقد ہوگی

جمعہ 22 اپریل 2016 16:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام باچا خان مرکز میں شہداء قصہ خوانی کی و دیگر شہداء کی یاد میں ایک پر وقار تقریب کل بروز ہفتہ 23 اپریل 2016ء دو بجے دوپہر منعقد ہو گی جس میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے‘ اس سلسلے میں سٹی ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکرٹری سرتاج خان نے تمام وارڈوں کے صدور‘ جنرل سیکرٹریز و دیگر عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ اس تقریب میں بھرپور شرکت کر کے شہداء قصہ خوانی اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں جنہوں نے 1930ء میں ملک و قوم کی خاطر انگریز سامراج کیخلاف ایک پرامن جلوس نکالا تھا اور فرنگیوں کی ظلم و بربریت اور صعوبتیں سہی لیکن ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف سر نہیں جھکایا بلکہ ڈٹ کا مقابلہ کیا اور غلامی کی زنجیروں کو تھوڑ کر آزادی کا شمع روشن کیا‘ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے‘ اس ملک و قوم کی آزادی‘ بقاء و سلامتی کیلئے جتنی قربانیاں اے این پی کے کارکنوں نے دی ہے وہ کسی بھی جماعت نے نہیں دی ہوگی اور اگر آئندہ بھی اس ملک و قوم کیلئے قربانیوں کی ضرورت پڑی تو اے این پی کے ورکران کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :